سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 57800 کا ہوگیا

کراچی: (کوہ نور نیوز) عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 6 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1304 ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 800 روپے ہوگئی، اسی طرح 43 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے مت 49 ہزار 554 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر مستحکم رہی۔