خراٹے نہ سنائی دینے والی ڈیوائس تیار

بوسٹن: (کوہ نور نیوز) ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا کے سابق انجینئرز نے ایک ایسی ہی چیز تیار کرلی ہے جو آپ کو شریک حیات کے خراٹوں کی تکلیف دہ آواز سے محفوظ رکھ سکتی ہے ۔ یہ کان کے اندرونی حصے کو ڈھانپنے والے ایئر بڈز ہیں جو 500 میگا ہرٹز سے کم فریکونسی کی آواز کو بلاک کرسکتے ہیں۔ یہ وہ خاصیت ہے جو مارکیٹ میں اس سے پہلے دستیاب ایئربڈز میں نہیں پائی جاتی۔ (QuietOnSleep) نامی یہ ایئر بڈز 159 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ ان کی بیٹری کو 20 گھنٹے کیلئے چارج کیا جاسکتا ہے اور ایئربڈز کیساتھ فراہم کیا جانیوالا کیس ہی چارجر کے طورپر استعمال ہوتا ہے۔ رواں سال اکتوبرمیں یہ ایئربڈز فروخت کیلئے مارکیٹ میں دستیاب ہونگے