سٹیٹ بینک آئندہ 2 ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلامیہ آج جاری کرے گا

کراچی: (کوہ نور نیوز) سٹیٹ بنک آئندہ دو ماہ کے لئے نئی زری پالیسی کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے آج کرے گا۔ بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ، گرتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالر کی بڑھتی قدر کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ سٹیٹ بینک موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود میں 0.25 فیصد سے 0.50 فیصد تک کا اضافہ کر سکتا ہے۔