محاذ آرائی جاری رہی تو ملک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی میں موجودہ صورتحال پر ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا کیوں کہ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلے کا حل نہیں ہے جب کہ یہ امر انتہائی تشویش ناک ہے کہ ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سیاست دان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے جب کہ اگر محاذ آرائی کا یہی سلسلہ جاری رہا تو صرف پارٹی کو ہی نہیں بلکہ ملک کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور اگر ہر مسلم لیگی نے اپنا لائحہ عمل صحیح کرنے میں کردارادا نہ کیا تو اس سے پارٹی کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔