مودی سے محبت کا اظہار کرکے نواز پی ٹی آئی کی مہم چلارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ کی باقیات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔