رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں پہلا روزہ کل ہو گا

کراچی: (کوہ نور نیوز) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام سمیت ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، ڈی جی وزارت مذہبی امور نے شرکت کی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ ملک بھر میں ضلعی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جب کہ رمضان المبارک کے چاند کی شہادتیں ملک بھر سے موصول ہوئی جسے تمام ارکان نے اتفاق رائے سے قبول کیا جس کے بعد 1439 ہجری کا پہلا روزہ کل 17 مئی بروز جمرات کو ہوگا ۔ واضح رہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، انڈونیشیا، ملائیشیا، آسٹریلیا اور جاپان میں رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ کل جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔