ایک اور ناراض لیگی ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق پی پی حلقہ 218 کے ن لیگی ایم پی اے ملک مظہر عباس راں کے اعلیٰ قیادت ن لیگ سے تحفظات تھے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے صلاح مشورے کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی مظہر عباس راں کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے مظہر راں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دی مظہر راں نے شمولیت کی دعوت قبول کی۔