پانچ لاکھ سے زائد لیگو برکس سے بنی گاڑی سڑک پر دوڑنے لگی

سڈنی: (کوہ نور نیوز) آسٹریلوی نوجوان اور اُس کے رومانیہ سے تعلق رکھنے والے دوست نے اپنے ذہین دماغوں کا استعمال کیا اور 5لاکھ سے زائد پیلے اور سیاہ رنگ کے پلاسٹک کے لیگو برکس کا استعمال کر کے منی کار بنا ڈالی جس کا انجن بھی پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ گاڑی اٹھارہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس لیگو کار میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ دونوں دوست اس کار کو جب سڑک پر دوڑاتے ہیں تو دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔