ایڈونچر کی شوقین حسیناؤں کی مہارت

میڈرڈ: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) یوں تو آپ نے لانگ بورڈنگ کرتے ہوئے اکثر نوجوانوں کو دیکھا ہوگا تاہم لانگ بورڈنگ کے دوران کرتب بازی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ کیونکہ اس میں مہارت کے ساتھ ساتھ توازن برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے، تصویر میں نظر آنے والی اِن ایڈونچر کی شوقین حسیناؤں کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بل کھاتے پہاڑی راستے پر تیز ترین رفتار سے لانگ بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کر رہی ہیں۔ ایڈونچر کی شوقین خواتین نے کرتب بازی کیلئے سپین کے شہر الیکانتے کا انتخاب کیا اور بل کھاتی سڑک پر ل انگ بورڈ نگ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔