ایکشن فلم ''ڈیڈ پول ٹو'' کا نیویارک میں پریمیئر، فلمی ستارے سج دھج دکھاتے رہے

نیویارک: (کوہ نور نیوز) ہالی وڈ ایکشن فلم ''ڈیڈ پول ٹو'' کا نیویارک میں پریمیئر ہوا، کاسٹ میں شامل اداکاروں کی سج دھج نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ڈیڈپول سیریز کی نئی فلم ڈیڈپول ٹو کے نیو یارک میں پریمیئر کے دوران ریڈ کارپٹ پر مرکزی کردار ادا کرنے والے رائن رینالڈ اور بلیک لائیولی کی موجودگی نے تقریب کی رونق بڑھا دی۔ سپر ہیرو فلم 2016 میں ریلیز ہوئی ڈیڈپول کا سیکوئل ہے، فلم اٹھارہ مئی کو امریکا سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔