ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں پہنچ گئیں

پیرس: (کوہ نور نیوز) 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں جہاں بالی ووڈ حسینائیں اپنی اداو¿ں کے جلوے بکھیر کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں وہیں ماہرہ خان نے بھی کانز میں شرکت کے پہلے روز اپنی موجودگی کا احساس دلادیا۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ افرادآسکر کے بعد جس فلمی میلے کا انتظار کرتے ہیں وہ فرانس کے شہر کانزمیں ہرسال منعقد ہونےوالاسالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کودنیا بھر میں انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز کی دنیا کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجاہوتی ہیں۔ رواں سال بھی فرانس میں 71 واں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ اداکارائیں بھی اپنی اداوں کے جلوے بکھیرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے اس سال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کررہی ہیں۔