نوجوانوں میں لمبے نو کیلے بوٹ پہننے کا انوکھا فیشن

میکسیکو سٹی: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) میکسیکو میں نو جوان منفرد نظر آنے کیلئے تقاریب میں چست پینٹ اور سَر پر ہیٹ کیساتھ نو کیلے منہ والے بو ٹ پہن رہے ہیں۔ کائوبوائے بوٹس کو اگلی جانب سے حد سے زیادہ لمبا کر دیا گیا ہے جسے فیشن کیساتھ ساتھ نو جوان لڑائی جھگڑے میں ہتھیار کے طور پر بھی استعما ل کر سکتے ہیں۔