فٹ بال کھیلنے کا شوقین بکرا

نیو یارک: (کوہ نور نیوز، ویب ڈیسک) یہ کھیل صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی مقبول ہوتا جارہا ہے ۔ یقین نہ آئے تو اس بکرے کو ہی دیکھ لیجئے جو فٹ بال کا ایسا شوقین ہے کہ کسی بھی وقت اس کے سامنے فٹ بال رکھ دی جائے یہ اس کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہوجاتا ہے ۔ بکرے کا فٹ بال کے کھیل سے یہ لگائو دیکھتے ہوئے صرف اتنا ہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر جانوروں میں رونالڈو کا سب سے بڑا مداح تلاش کیا جائے تو شاید یہ بازی لے اڑے