سیاسی صورتحال کے باعث سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1095پوائنٹس کی کمی

کراچی: (کوہ نور نیوز) ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام نے اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔ اور 100 انڈیکس 1095 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مندی کے باعث سرمایا کاروں کے 210 ارب روپے ڈوب گئے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ گذشتہ 15 روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ لگ بھگ 3 ہزار پوائںٹس گر چکی ہے۔ اگر موجودہ حالات ایسے ہی رہے تو پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایسے ہی پرفارم کرتی رہے گی۔