سب کی نظریں مجھ پر لگی ہیں، تھوڑا نروس ہوں: ماہرہ خان

لاہور: (کوہ نور نیوز) صف اول کی لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے ان دنوں فرانس میں ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا پاکستان میں سب کی نظریں مجھ پر لگی ہیں، اس لئے تھوڑا نروس ہوں۔ بالی وڈ اور ہالی وڈ حسیناؤں کے ہمراہ اس سال کانز فلم فیسٹیول میں لالی وڈحسینہ بھی نظر آئے گی۔ اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹول میں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرنے کو بے تاب ہیں۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا وہ تھوڑا نروس بھی ہیں۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے باہر جا کر کام کرنے والے موسیقار، فنکار، اداکار اور رائٹردراصل پاکستان کا ہی ایک چہرہ ہیں۔ مغربی ممالک سے اٹھنے والی می ٹو تحریک پر ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس پر بات ہوئی۔ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر کل جلوے بکھیریں گی۔