اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی

کراچی: (کوہ نور نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں آئی ڈی پیز کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت 35 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی، پی آئی اے کو جہازوں کی مرمت اور انجن سے متعلق دیگر ضروریات کے لئے 20 ارب روپے اور ایل این جی سے متعلق اوگرا قوانین میں ترمیم لانے کی بھی منظوری دی گئی، علاوہ ازیں افغانستان سے ڈرائی فروٹس، پھل و سبزیوں کی درآمدات سے ڈیوٹی ختم کرنے کی بھی حتمی منظوری دے دی گئی۔