ماہ اپریل میں ملکی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

کراچی: (کوہ نور نیوز) ایک ماہ میں ملکی برآمدات 18 فیصد اضافے سے 2 ارب 13 کروڑ ڈالر رہی جبکہ گذشہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 79 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئی تھیں، ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران تجارتی خسارے میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، دس ماہ میں تجارتی خسارہ 30 ارب 21 کروڑ ڈالررہا، اس عرصے میں ملکی برآمدات 19 ارب 20 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 30 ارب 21 کرور ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بجلی کی فراہمی اور روپے کی قدر کم ہونے سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ بجلی پیدا کرنے والی مشینوں کی درآمدات میں بھی کمی آ رہی ہے جس سے توقع یہی ہے کہ تجارتی خسارے میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔