نان فائلرز پر نئی گاڑیاں خریدنے کی پابندی سے کارمینوفیکچرز پریشان

کراچی: (کوہ نور نیوز) نان فائلرز پر نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی پر کارمینوفیکچرز پریشان ہو گئے. حکومت نے نان فائلرز پر نئی گاڑی کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد گاڑی کی خریداری کے لئے فائلر ہونا ضروری ہوگا۔ پاکستان اآٹو ایکسریر مینوفیکچررز ایسو سی ایشن نے حکومت سے بجٹ میں لگائی جانے والی نان فئلرزکی شق کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان اآٹو ایکسریر مینوفیکچررز ایسو سی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس شرط سے نئی سرمایہ کاری متاثر ہو گی، نئی گاڑی کے 40 فیصد خریدار نان فائلرز ہوتے ہیں، گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے حکومتی آمدنی بھی متاثر ہوگی، ایسو سی ایشن نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجٹ کی اس شق کو واپس لے تا کہ گاڑیوں کی فروخت متاثر نہ ہوسکے۔