عمران خان نے مزید اہم وکٹیں اُڑا دیں، اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) عمران خان کی سیاسی پچ پر جارحانہ اننگز جاری ہے۔ گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ رانا عمر نذیر کے والد رانا نذیر نے بھی پی ٹی آئی کا پرچم اٹھا لیا۔ خانیوال سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ایم این اے رضا حیات ہراج نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ خانیوال سے ہی ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق خان بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ یحییٰ منور بھی پی ٹی آئی کے قافلے میں شریک ہو گئیں۔ تمام رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرے گا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے بھی تمام رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت پر اظہارِ تشکر کیا۔