پیپلز پارٹی کے لئے بڑا دھچکا، سردار قادر گبول کھلاڑی بن گئے

کراچی: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن گبول برادری کے سردار قادر بخش گبول کھلاڑی بن گئے ہیں۔ قادر بخش گبول نے برادری سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آج جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے 21 موجودہ اور سابق اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر کے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔