امید ہے مصطفیٰ کمال بھی ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لیں گے: فاروق ستار

کراچی: (کوہ نور نیوز) ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی سے نکل کر لوگوں نے دیگر جماعتوں میں شمولیت اختیار کی لیکن ہم نے چھوڑ کر جانے والوں کو کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ کچرا ہیں۔ سربراہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ اچھا ہوتا کہ ناراض ہونے والے ذمہ داران ورہنما خاموش بیٹھ جاتے، ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی بڑی سازشیں ہوئیں، ہماری پارٹی کو ختم کرنے کا منصوبہ ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دیں گے، ہمارا ووٹ بینک عقل و شعور رکھتا ہے ان میں سیاسی سمجھ بوجھ ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا تھا کہ اراکین کو دھمکیاں دے کر وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں، میں مر جاؤں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا، میرا جینا مرنا ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔ فاروق ستار کے بیان کے رد عمل میں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار پر اللہ کی مار ہے اسی لیے ان کی سیاست دفن ہوچکی ہے، اور ان پر پی ایس پی کے دروازے بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہیں