پریا پرکاش کا ایک اور انداز سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی: (کوہ نور نیوز) لوگوں نے پریا پرکاش کو اتنا تلا ش کرنے کی کوشش کی کہ گوگل پر پریا پرکاش معروف بھارتی اداکارہ سنی لیون کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی۔ اداکارہ کو کئی معروف برانڈز نے آفرز کیں، اسی سلسلے میں پریا پرکاش کی ایک چاکلیٹ کمپنی کیلئے بنائی گئی کمرشل نے بھی سامنے آتے ہی مقبولیت کے ریکارڈ بنانے شروع کر دئیے ہیں ۔ یہ کمرشل 6 زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔اس ویڈیو کو ابتک ڈیڑھ لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔