بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سے متعلق اچھی خبر دیں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) میڈیا سے گفتگو میں مشیرِ خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کو بڑی خوشخبری دیں گے، دفاعی بجٹ بھی بڑھائیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ نئے ٹیکس نہ لگائے جائیں اور عوامی حکومت کے بجٹ سے غریب آدمی کو بھرپور ریلیف ملے۔ مشیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ نگران نہیں بلکہ موجودہ حکومت ہی پیش کرتے گی۔ ہمیں پانچ سال کا مینڈیٹ ہمیں ملا، کام بھی ہم ہی کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔