انگلش فٹبال پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے ٹرافی پر قبضہ جما لیا

مانچسٹر: (کوہ نور نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ویسٹ بروم کے درمیان اہم مقابلہ ہوا۔ کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں۔ میچ کے 73 ویں منٹ میں ویسٹ بروم نے مخالف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی جو اختتام تک برقرار رہی۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی شکست نے مانچسٹر سِٹی کو سیزن سے پہلے ہی ایونٹ کا چیمپئن بنا دیا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم بہتر پوائنٹس اور ٹیبل پر پہلی پوزیشن کے باعث ٹرافی کی حق دار بن گئی ہے۔