سرگودھا میں سرگرم بھتہ خور گینگ گرفتار

لاہور: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق بھتہ خور گینگ کے ارکان اپنے آپ کو پاک آرمی اور مردم شماری ٹیم ظاہر کرکے لوگوں کی جائیداد اور بنک اکاونٹس کی تفصیلات حاصل کرتے تھے اور پھر ان کو لوٹ لیتے ہیں۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں بھتہ خور گینگ کے سرغنہ اصغر علی ولد خلیل اوڈھ، مجاہد، عامر، اکبر، رضوان، منشاء اوڈھ، نصر عباس، عبدالستار، اختر، بلال، ظفرعلی اور منشاء ولد غلام رسول شامل ہیں۔ خیال رہے کہ چک 51 شمالی کے رہائشی لیاقت علی ولد غلام محمد کو اسی بھتہ خور گینگ کی طرف سے20 لاکھ روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسکا بیٹا اغوا کرنے کی دھمکی بھی ملی تھی۔