کوٹلی ستیاں: میٹرک کی طالبہ دن دیہاڑے قتل، با اثر ملزمان گرفتار

کوٹلی ستیاں: (کوہ نور نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقے کوٹلی ستیاں میں میٹرک کی طالبہ کے اغوا کی کوشش، ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ 2 روز گزرنے کے بعد پولیس با اثرملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکی۔ ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان کاشف اور معین نے اسکول وین سے طالبہ اریبہ کو اغواء کرنے کی کوشش کی، مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے اریبہ کو قتل جبکہ 4 طالبات کو زخمی کر دیا۔ غمزدہ والدین کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی دشمنی نہیں، قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ کو قتل کرنے والا ملزم کاشف مقامی بااثر شخصیت محمد جاوید کا بیٹا ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے 2 روز گزرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔