کامرہ کینٹ میں خود کو فوجی کمانڈوز ظاہر کرنے والے 2 نوسرباز گرفتار

اٹک: (کوہ نور نیوز) پولیس کے مطابق اٹک کے علاقے کامرہ کینٹ میں حساس ادارے کی اطلاع پر خیبرپختونخوا سے آنے والی مشکوک گاڑی پکڑی گئی ہے جس میں سوار دو جعلی کمانڈوز کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گاڑی پر حساس ادارے کے اسٹیکر لگے ہوئے ہیں جب کہ فرنٹ بونٹ پر اسپیشل سروسزگروپ پاک آرمی بڑا تحریر ہے، مشکوک نمبر پلیٹ کے ساتھ سکس کمانڈوز لکھا ہوا ہے اور گاڑی سے دور رہنے کی وارننگ بھی تحریر ہے، گاڑی سے چہرے کا خوفناک ماسک برآمد کیا گیا ہے۔ جعلی کمانڈوز کی شناخت ابراہیم اور عدنان سے ہے جن کا تعلق پشاور اور گجرات سے ہے، دونوں ملزمان کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حساس ادارے کے اہلکار بھی ملزمان سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔