ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی پی ایس پی میں شامل

کراچی: (کوہ نور نیوز) پاک سرزمین پارٹی نےایم کیوایم فاروق ستار گروپ کی ایک اور وکٹ گرادی، رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی فاروق ستار گروپ سے راہیں جدا کرکے پی ایس پی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔ مزمل قریشی نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی میں باقاعدہ شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انیس قائم خانی نے فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی کو پی ایس پی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ایسالائحہ عمل بنائیں جس سے کراچی کے عوام کے مسائل حل ہوں، پی ایس پی الیکشن میں بڑی اور مقبول جماعت بن کر ابھرے گی۔