الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے خود کروں گا: عمران خان

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں الیکشن کے لیے امیدواروں کےچناؤ کا طریقہ کاربنانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کے فاٹ اسمیت تمام صوبوں کے پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے ہیں جن میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر کو پارلیمانی بورڈز کا مستقل ممبر رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ الیکشن ٹکٹوں کے فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ذریعے خود کروں گا اور اس مرتبہ پارٹی کاکوئی ٹکٹ فروخت نہیں کرسکےگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی خاص کوٹہ نہیں ہوگا، مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتار جائے گا، پی ٹی آئی سب سے زیادہ انتخابی حلقوں میں امیدوار کھڑے کرے گی۔