پھالیہ: (ویب ڈیسک) ڈمپر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتيجے ميں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ منڈی بہاؤ الدین کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔ ريسکيو حکام نے نعشوں اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر ديا جبکہ ڈمپرکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
