اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پرویز خٹک کے پارٹی عہدہ چھوڑنے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 5 دن پہلے ہی کہا تھا عمران خان مذاکرات کے لیےمتبادل نام بھی ساتھ دیں۔ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’’ میں نے 5 دن پہلے کہا تھا کہ عمران خان متباد ل نام ساتھ ھی اناؤنس کردے ۔ نوبت آگئی ھے دو مذاکراتی ٹیم کے ممبر چھوڑ گۓ ھیں اب نئی ٹیم بناؤ۔ اللہ معاف کرے کپتان کے پاس ٹیم کیلۓ 11کھللاڑی بھی نہیں رہنے۔ مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے مانگتا ھے اسکے ساتھ کسی کلب کی ٹیم نے میچ نہیں کھیلنا‘‘
