نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اوڈیشہ کے بالاسور میں تین ٹرینوں میں تصادم ہوا ہے۔ ایک مسافر ٹرین دوسری ٹرین کی پٹڑی سے اتری ہوئی بوگیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں تیسری ٹرین ایک مال گاڑی تھی۔ تصادم کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بہت سے لوگوں کے بوگیوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اوڈیشہ کے چیف سکریٹری پردیپ جینا نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ایک تیسری مال بردار ٹرین بھی حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ وزارت ریلوے کے ترجمان امیتابھ شرما نے بتایا کہ کورومنڈیل ایکسپریس جو ہاوڑہ سے چنئی جا رہی تھی، دوسری ٹرین کی پٹڑی سے اتری ہوئی بوگیوں سے ٹکرا گئی۔ دوسری ٹرین بنگلورو سے کولکتہ جا رہی تھی۔ حادثے میں کورومنڈیل ایکسپریس کی 15 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ دوسری ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر یں۔ اوڈیشہ فائر سروسز کے سربراہ سدھانشو سارنگی ریسکیو کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ بالاسور اور اس کے آس پاس کے میڈیکل کالجوں اور ہسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور 60 ایمبولینسوں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) اور اس کے ریاستی ہم منصب کے سو سے زیادہ اہلکار پھنسے ہوئے مسافروں کو تلاش کر رہے ہیں اور ان تک پہنچنے کے لیے ملبے کو کاٹ رہے ہیں۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!