کراچی:(ویب ڈیسک) معروف سوشل میڈ یا ایکٹوسٹ جبران ناصر گھر واپس آگئے۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جبران ناصرگھر پہنچ گئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیم جبران ناصر سے ملاقات کرے گی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات 15 مسلح افراد نے جبران ناصر کو اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ اپنی بیوی اداکارہ منشا پاشا کے ساتھ رات کا کھانا کھا کر گھر واپس آرہے تھے ۔ اس کے بعد تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جبران ناصر کی جبری گمشدگی کی مذمت کی تھی ۔
