پی ٹی آئی کی متحرک کارکن صنم جاوید کے والد نے عمران خان کو" بد کردار آدمی" قرار دے دیا

اسلام آباد:(کوہ نور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید خان کے والد رانا بلال نے کہا ہے کہ عمران خان ایک" بد کردار آدمی "ہے،میرے نظریات ہیں کہ ملک میں بائیں بازو کی سیاست ہونی چاہیے ، انتہا پسندانہ سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا میری بیٹی صنم جاوید ایک سال سے مجھ سے نا راض ہے ، ایک سال سے ہمارے گھر نہیں آئی کہ آپ نے میرے لیڈر کو غلط کہا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بنیادی طور پر برا آدمی سمجھتا ہوں،عمران خان کا اس ملک سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔