ماسکو:(کوہ نور نیوز) روس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کی بحری افواج کے آخری بڑے جنگی جہاز کو تباہ کر دیا ہے۔ یہ بحری جہاز اوڈیسا کی جنوبی بندرگاہ میں تعینات تھا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق روسی آرمی نے روزانہ کی بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ 29 مئی کو اوڈیسا کی بندرگاہ میں ایک جہاز کے لنگر انداز ہونے والے مقام پر روسی فضائیہ کی جانب سے کی گئی ایک حملے نے یوکرینی بحریہ کے آخری جنگی جہاز 'یوری اولیفیرینکو' کو تباہ کر دیا ہے۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق روسی فوج کے دعوے کی تصدیق کرنا فوری طور پر ممکن نہیں تھا اور یوکرینی حکومت نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ یوکرین کی بحریہ کے ترجمان اولیگ چالک نے خاص طور پر اس دعوے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ روسی ذرائع پر توجہ نہ دی جائے۔ یوری اولیفیرینکو فوجیوں اور گاڑیوں کے لیے درمیانے درجے کا لینڈنگ جہاز ہے۔ اس کا پرانا نام کریووہارڈ تھا لیکن 2015 میں ماریوپول کی جنوب مشرقی بندرگاہ کے قریب مارے جانے والے یوکرینی میرین کے اعزاز میں 2016 میں اس جہاز کا نام تبدیل کر دیا گیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جون 2022 میں اس پر عملہ تعینات کیا تھا۔ دوسری جانب یوکرین کی فوج نے پیر کو کہا کہ بھاری فضائی حملوں نے اوڈیسا کی بندرگاہ پر آگ بھڑکائی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا، جو اس کے بحری اڈے کے علاوہ اناج کی برآمد کا ایک اہم مرکز ہے۔ یوکرینی فوج کی جنوبی کمان نے کہا کہ وہ اس وقت نقصان کی حد کا تعین کر رہی ہے۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!