واشنگٹن:(کوہ نور نیوز) امریکہ میں دو خواتین ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کے آجروں نے اس وقت نوکری سے نکال دیا جب انہوں نے سٹور میں ڈکیتی کی اطلاع دینے کے لیے پولیس کو بلایا۔ یہ واقعہ اٹلانٹا کے ایک لولیمون سٹور پر پیش آیا، جہاں نقاب پوش ڈاکو سٹور کے سامنے والے ڈسپلے سے سامان اٹھاتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق جینیفر فرگوسن اور ریچل راجرز نامی خواتین ملازمین کو پولیس کو کال کرنے سے پہلے اپنے سٹور سے نقاب پوش ڈاکوؤں پر چیختے ہوئے اور ان کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے ڈکیتی کی اطلاع گیوینیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو دی، جس نے بعد میں چوروں کا سراغ لگایا اور ان پر ڈکیتی کے سنگین الزامات لگائے۔ ان خواتین کی بہادری کی تعریف کرنے کے بجائے لولیمون نے انہیں ڈکیتی میں مداخلت نہ کرنے کی 'کمپنی کی پالیسی کو توڑنے' پر برطرف کردیا۔
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!