پی آئی اے کے وفد کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

دبئی:(ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(PIA) کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا- وفد میں PIA کی طرف سے ذیشان احمد، رضوان حشمت اور قاسم عباسی نے شرکت کی- وفد کا خیرمقدم پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں نعیم، ہیڈ آف کیمپس دبئی نے کیا اور وفد کو کیمپس کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی- وفد کووزٹ کے دوران کیمپس کے احاطے اور وسائل کے بارے بھی بتایا گیا- دورے کے آخری مرحلے میں دبئی کیمپس کے ایم بی اے کے طلباء عبداللہ زبیر، سیدہ عروج اورایم عبید نے پی آئی اے پر اپنا اسٹریٹجک مارکیٹنگ پروجیکٹ پیش کیا اورعالمی ایوی ایشن اور ایئر لائن انڈسٹری کے طریقوں کے مکمل تجزیے کی بنیاد پر طلباء نے پی آئی اے کی جانب سے اپنی خدمات کی قدر میں اضافے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کو اپنانے کا مشورہ دیا۔ ذیشان احمد نے طلباء کے تیار کردہ کام کو سراہا اور آخر میں طلباء کو PIA کی طرف سے تعریفی سند سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں پی آئی اے کی جانب سے ضروری عمل درآمد کے لیے مزید کارآمد تجاویز پیش کریں۔