سعودی عرب مملکت کے اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو 20 سال تک رعایتی ٹیکس کی سہولت دے گا

جدہ:(ویب ڈیسک) سعودی عرب مملکت کے اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو 20 سال تک رعایتی ٹیکس کی سہولت دے گا تاکہ وہ طویل منصوبہ بندی کر سکیں جبکہ’آجروں کو سوشل انشورنس ٹیکس سے استثنٰی دیا جائے گا اسکے علاوہ اکنامک زون میں کام کرنے والی کمپنی اور مختلف اکنامک زونز میں موجود کمپنیوں کے درمیان کاروبار پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی نہیں لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سعودی عرب کے اکنامک زونز میں انویسٹمنٹ فورم کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے اکنامک زونز میں سرمایہ لگانے والوں کو مختلف ٹیکس رعایتیں دی جائیں گی۔ سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اعلٰی صلاحیت کے مالک افراد کو لانے کے لیے مختلف فیسوں سے استثنٰی بھی دے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جسے ایک سال کے دوران زمرہ بندی کرنے والی تین ایجنسیوں سے تین بہترین درجے حاصل ہوئے۔‘ ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی وژن 2030 جس کی شروعات کو سات برس گزر چکے ہیں اور ہم درست راستے پر گامزن ہیں