لا ہور : (ویب ڈیسک) لیما: پیرو میں ایک دریا ایسا بھی ہے جو ہر سال کچھ ماہ کے لیے سرخ ہو جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرو میں واقع یہ مشہور دریا کیوسکو سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع ہے اور اسی وجہ سے اسے دریائے کیوسکو کہا جاتا ہے۔ اس دریا کو دنیا کا تنگ ترین دریا بھی کہا جاتا ہے کیونکہ کئی جگہ پر اس کی چوڑائی محض چند میٹر ہی رہ جاتی ہے۔ یہ دریا کچھ مقامات پر ہی سرخ رہتا ہے کیونکہ اطراف کی ملنے والے دیگر ندیوں کی وجہ سے اس کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے۔ دسمبر سے اپریل تک اس دریا کی رنگت سرخ رہتی ہے اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ بارشوں کی وجہ سے اطراف کی پہاڑیوں سے پانی گزرتا ہوا اس دریا میں گرتا ہے اور پہاڑوں کی مٹی میں آئرن آکسائیڈ کی زیادتی ہوتی ہے جس کی وجہ سے دریا کی رنگت سرخ ہو جاتی ہے۔ اس دریا کے پاس ایک اور قدرتی عجوبہ ہے جو رنگ برنگی پہاڑیوں پر مشتمل ہے۔ جنہیں ’پیلکویو رینبو ماؤنٹین‘ کہا جاتا ہے۔
