بھارت:(ویب ڈیسک) بھارت کی آزادی پسند تحریک خالصتان کے رہنما گریتونت سنگھ پنوں نے معروف بھارتی تا جر لارڈ می رینجر پر آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے پر مقدمہ دائر کر دیا۔ سکھ فارجسٹس کےرہنمانے گریتونت سنگھ نے لارڈرمی رینجرپرہتک عزت کامقدمہ لندن ہائیکورٹ میں دائرکیاہے۔ گرپتونت سنگھ کا کہنا ہے کہ رمی رینجرکے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، رمی رینجرالزامات اب ہائی کورٹ میں ثابت کریں یا پھرمعافی مانگیں۔ معروف بھارتی تاجر لارڈ رمی رینجر نے 2مرتبہ متنازع بیانات دیے ، جن میں انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کے دشمن ایس ایف جے اورمسٹرپنوں کو فنڈنگ کرتے ہیں،یہ پیسہ کمانے کیلئے خالصتان کے نام پر احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ رمی رینجر نے کہا کہ مسٹرپنوں بھارت گیاتوگرفتارہوگااوراس کی وجہ سے تکلیف میں مبتلا سکھ خود پکڑکراسےماریں گے۔
