شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس پر ’شاداب مہندی‘ کا ہیش ٹیگ تھا۔ اہلیہ حسن علی کی انسٹا اسٹوری سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ شاداب خان کا نکاح سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا جس کے متعلق انہوں نے خود سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا۔ شاداب خان سے قبل حارث رؤف، شان مسعود اور شاہین شاہ آفریدی بھی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوچکے ہیں۔