ماسکو : (ویب ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو میں سابقہ سوویت یونین کے بانی سربراہ ولادیمیر لینن کی حنوط شدہ لاش چرانےکی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے ماسکو کے معروف ریڈ اسکوائر پر واقع لینن کے مقبرے کی رکاوٹیں عبور کیں اور سخت سکیورٹی کے باوجود مقبرے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق ملزم لینن کی لاش چرانا چاہتا تھا، تفتیش پر معلوم ہواکہ اس نے شراب پی رکھی تھی اور نشےکی حالت میں تھا۔ خیال رہےکہ ولادیمیر لینن کارل مارکس کے بعدکمیونزم کے دوسرے بڑے نظریاتی رہنما سمجھے جاتے ہیں جو کہ سوویت یونین کے بانی سربراہ بھی تھے اور 1917 میں سوویت یونین کے آغاز سے اپنی وفات (1924) تک سوویت یونین کی سربراہی کرتے رہے۔ لینن کی لاش کو حنوط کرکے 1924 میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں عوامی دیدار کے لیے رکھا گیا تھا، سوویت یونین کے زوال کے بعد اس معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے کہ لینن کی لاش کو کانچ کے تابوت میں عوام کے سامنے رکھنے کے بجائے دفنا دیا جائے اور اس پر آنے والے اخراجات پر بھی تنقید ہوتی رہی ہے۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
اشتہار
مزید پڑھیں
اشتہار
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!