کراچی: (کوہ نورنیوز) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 31 ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1955 ڈالر تک پہنچ گئی۔ پاکستان میں بھی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1887 روپے کا غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔ قیمتوں کی اضافے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
