ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

کراچی: (کوہ نورنیوز) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 49 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی230 روپے 89 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے اضافہ کے ساتھ ڈالر 243 روپے میں فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں اب تک ڈالر 3 روپے 32 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 430 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔