پولیس فواد چودھری کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی، ایف ایٹ کچہری پیش کیا جائیگا

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پولیس پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق فواد چودھری کو کچھ ہی دیر میں ایف ایٹ کچہری پیش کیا جائے گا، ایف ایٹ کچہری میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ پولیس حکام نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے وائرلیس سیٹ پر افسروں اور اہلکاروں کو ایف ایٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی۔