کراچی سے سمگل کی گئی 79ہزار 200 نشہ آورگولیاں بینکاک ایئرپورٹ پربرآمد،مسافرگرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے تھائی لینڈ گئے مسافر کے قبضہ سے بینکاک ایئر پورٹ پر 79ہزار200 نشہ آور گولیاں پکڑی گئیں۔ تھائی حکام کے مطابق مسافر انور انصاری 19 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے تھائی ایئر کی پرواز سے روانہ ہوا ، 20 جنوری کی صبح سوورنا بھومی بین الاقوامی ایئرپورٹ بینکاک پر عملے نے مسافر کے سامان کی چیکنگ کے دوران ممنوع چیز کی نشاندہی کی ، ملزم کے پاس موجود سامان سے 79200 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں ، جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ تھائی حکام کے مطابق برآمد کی گئیں گولیوں میں 40800 ڈائی زیپم اور 23,800 زولپیڈیم ٹراٹریٹ شامل ہیں ، گولیوں کےکیمیکل ایگزامن کےبعد مسافر پر کلاس ٹوسائیکو ٹراپک مادے کی اسمگلنگ کاالزام ہے ، پاکستانی شہری کو تھائی لینڈ میں15سال قید اور1.5 ملین بھات تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔