اوکاڑہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص قتل

اوکاڑہ : (ویب ڈیسک) تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے تھانہ منڈی احمد آباد کی حدود نواحی گاؤں بونگی سائبہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص کی جان لے گئی ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا تاہم فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔