گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

راولپنڈی: (کوہ نورنیوز) شاہ خالد کالونی میں گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی نے پولیس اہلکار محمد زاہد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا، فائرنگ کے بعد ملزم میر افضل فرار ہو گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پولیس اہلکار مری میں تعینات تھا، ایئرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔