انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

 کراچی: (کوہ نورنیوز) کرنسی مارکیٹ میں ڈالر انٹربینک ریٹ 11پیسے اضافے سے 223.91روپے کی سطح پر بند ہوا تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 231روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانئیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 45پیسے کے اضافے سے 224.25روپے کی سطح پر بھی ریکارڈ کی گئی۔ ملک کو رواں سال کے لیے مطلوبہ 34ارب ڈالر مالیت کے زرمبادلہ کا بندوبست نہ ہونے اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز کی جانب سے ریٹنگ کم ہونے سے عالمی سطح پر پاکستان کی کریڈٹ اہلیت کم تصور ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی ڈالر کی پیشقدمی نہ رک سکی اور ڈالر کی اڑان جاری رہی۔