بالی ووڈ کے سینئر اداکار 82 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم، ٹیلی وژن اور اسٹیج کے نامور اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں چل بسے۔ وکرم گوکھلے گزشتہ کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج تھے، تاہم آج انہوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم "پروانہ" سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا، جن میں 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم "اگنی پتھ" اور 1999 کی فلم "ہم دل دے چکے صنم" شامل ہے۔